FAQ ٹریڈنگ کے عمومی سوالات

ایک اسٹاپ آرڈر اور ایک لمٹ آرڈر میں کیا فرق ہوتا ہے؟

لمٹ اور اسٹاپ آرڈر کے بارے میں لوگ اکثر الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں کیونکہ دونوں ہی زیر التواء آرڈرز ہوتے ہیں جو بروکر کو اس وقت ایک بند پوزیشن کو کھولنے کی ہدایت دیتے ہیں جب قیمت ایک مخصوص سطح تک پہنچ جاتی ہے۔ بائے لمٹ آرڈرز یہ ہدایت دیتے ہیں کہ جب قیمت رواں مارکیٹ قیمت سے کم تر ہوجائے تو پوزیشن کھولی جائے، سیل لمٹ آرڈرز یہ ہدایت دیتے ہیں کہ پوزیشن اس وقت کھولی جائے جب مارکیٹ قیمت رواں مارکیٹ قیمت سے اونچی سطح پر پہنچ جائے۔

اس کے برعکس، بائے اسٹاپ آرڈرز رواں مارکیٹ قیمت کے اوپر ہونے پر داخل کیے جاتے ہیں اور سیل اسٹاپ آرڈرز رواں مارکیٹ قیمت سے نیچے داخل کیے جاتے ہیں۔

دراصل لمٹ آرڈرز رواں قیمت سے بہتر قیمت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ اسٹاپ آرڈرزچڑھتے بازار کا فائدہ اٹھانے اور اترتے بازار کے دنوں میں نقصان کو کم کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ اسٹاپ آرڈرز کی دراصل مارکیٹ آرڈرز کے طور پر تعمیل ہوجاتی ہے جب قیمت مطلوبہ سطح پر پہنچ جاتی ہے کیونکہ وہ بعض مارکیٹ صورت حال میں سلیپیج اور خراب فلس سے مشروط ہوتی ہے۔