FAQ ٹریڈنگ کے عمومی سوالات

آپ ادل بدل کا حساب کیسے کرتے ہیں؟

سویپ کا حساب ٹریڈ کی جا رہی کرنسی کی جوڑیوں کا متعلقہ سود کی شرح کے درمیانی فرق اور اگلے دن کے لیے پوزیشن کو رول اوور کرنے کے لیے FxPro کے کمیشن کو شامل کرتے ہوئے لگایا جاتا ہے۔ اس کا نتیجہ یا تو کلائنٹ کو واجب ادا مثبت رقم یا کلائنٹ کے ذریعہ واجب الادا ایک منفی رقم کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے۔

سویپ کا حساب پیر سے جمعہ کے روز تک 23:59 کے سرور وقت تک لگایا جاتا ہے۔ جمعہ کواختتام ہفتہ کے لئے اکاؤنٹ میں اعداد و شمارٹرپل شرح پر شمار کیا جاتا ہے، اگرچہ بینکوں اور مارکیٹوں کے بند ہوتے ہوۓ بھی تبادلے کا اطلاق کیا جاتا ہے۔

سویپ کی فیس = [(ایک پِپ/زر مبادلہ کی شرح) X ٹریڈ سائز (لاٹ کا سائز) X پوائنٹس میں سویپ کی قیمت]/10