FAQ ٹریڈنگ کے عمومی سوالات

کس نکتہ پر میری پوزیشن خود بخود بند ہوجائے گی؟

اگر آپ MT4 پلیٹ فارم پر ٹریڈ کر رہے ہوں، تو FxPro کو موجودہ کھلی پوشزیشن کو بند کرنے کا اختیاری حق حاصل ہے، سب سے زیادہ غیرمنافع بخش سے شروع کرتے ہوئے، جب آپ کے اکاونٹ کی مارجن سطح 25 فیصد تک گھٹ جاتی ہے۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ کی مارجن کی سطح 20 فیصد کے مساوی ہو جائے یا اس سے نیچے چلی جائے، تو آپ کی تمام کھلی پوزیشنیں، ہماری تعمیلی پالیسی کے مطابق، خود بخود موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر بند ہو جائیں گی۔

اگر آپ MT5 یا cTrader پلیٹ فارمز پر ٹریڈنگ کر رہے ہیں تو آپ کے اکاؤنٹ کی مارجن کی سطح 40 فیصد سے نیچے پہنچ جانے پر FxPro کو اس بات کا اختیاری حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ موجودہ کھلی پوزیشنوں کو بند کردے جو سب سے زیادہ مارجن کی ضرورت والی پوزیشن سے شروع ہوں گی۔ آپ کے اکاؤنٹ کی مارجن کی سطح 30 فیصد کے مساوی ہو یا اس سے نیچے پہنچ جائے، تو آپ کی تمام کھلی پوزیشنیں، ہماری آرڈر کی تعمیلی پالیسی کے مطابق، خود بخود طور پر موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر بند ہو جائیں گی۔