FAQ عمومی سوالات

جتنی رقم میں ڈیپازٹ کرتا ہوں کیا اس سے زیادہ کا نقصان ہونا ممکن ہے؟

FxPro لین دین کی نگرانی اور خطرہ کے بندوبست کا ایک خود کار نظام استعمال کرتا ہے، تاکہ کلائنٹس کو ان کی اصل سرمایہ کاری سے زیادہ نقصان ہونے سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس لئے، اگر آپ MT4 پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ کر رہے ہوں، تو FxPro کو اس بات کا اختیاراتی حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ آپ کے اکاؤنٹ کے مارجن کے 25 فیصد سے نیچے چلے جانے پر موجود کھلی پوزیشنوں کو بند کردے، جس کی شروعات سب سے زیادہ غیرمنافع بخش پوزیشن سے ہوگی۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ کی مارجن کی سطح 20 فیصد کے مساوی ہو جائے یا اس کے نیچے چلی جائے، تو آپ کی تمام کھلی پوزیشنیں، ہماری مارکیٹ کی تعمیلی پالیسی کے مطابق، خود بخود طور پر موجودہ مارکیٹ کی قیمت پر بند ہو جائے گی۔

اگر آپ MT5 یا cTrader پلیٹ فارمز پر ٹریڈنگ کر رہے ہیں، تو آپ کے اکاؤنٹ کی مارجن کی سطح 40 فیصد سے نیچے پہنچ جانے پر FxPro کو اس بات کا اختیاراتی حق حاصل ہوتا ہے کہ موجودہ کھلی پوزیشنوں کو بند کردے جو سب سے زیادہ مارجن کی ضرورت والی پوزیشن سے شروع ہوگی۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ کی مارجن کی سطح 30 فیصد کے مساوی یا اس سے نیچے چلے جائے تو آپ کی تمام پوزیشنیں ہماری آرڈر پر عمل درآمد کی پالیسی کی بنیاد پر، خودبخود موجودہ مارکیٹ قیمتوں پر موجود بند ہو جائیں گی۔

FxPro کلائنٹس کے ساتھ کیے گئے معاہدہ کے ایک حصّہ کے طور پر منفی بیلنس کے تحفظ کی پیش کش کرتا ہے، اس طرح یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کلائنٹس کو ان کی مجموعی سرمایہ کاری سے زیادہ نقصان نہ ہو۔ اگرچہ یہ ایک انضباطی تقاضہ نہیں ہے، FxPro یہ خدمت اس وقت تک فراہم کرتا رہے گا، جب تک کہ اس کو نیک نیتی سے قبول کیا جاتا ہے اور اس کا استحصال یا بےجا استعمال نہ کیا جائے۔