FAQ پلیٹ فارم کے عمومی سوالات

FxPro MT4، FxPro MT5 اور FxPro cTrader پلیٹ فارم کے درمیان سب سے زیادہ قابل ذکر اختلافات کیا ہیں؟

ہمارے FxPro MT4 پلیٹ فارم پر، ہم ڈیلنگ-ڈیسک کی کسی مداخلت کے بغیر فوری عمل درآمد کرتے ہیں جہاں ہمارے لکویڈیٹی فراہم کاروں کے ذریعہ کلائنٹ سے فوری آرڈر لیا جاتا ہے۔ ٹریڈنگ کے لئے کوئی کمیشن فیس نہیں ہے، ہم اسپریڈ میں ایک چھوٹے سے مارک اپ کا اطلاق کرتے ہیں۔ آپ کو FxPro MT4 ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے بارے میں مزید جانکارییہاں حاصل ہو سکتی ہے۔

اپنے MT5 پلیٹ فارم پر ہم مارکیٹ کے عمل درآمد کی پیشکش کرتے ہیں اور اپنے کلائنٹس کو مارکیٹ سے متعلق مکمل اور گہری معلومات، ٹک چارٹ ٹریڈنگ اور ایکسپرٹ ایڈوائزرز کے لئے ایک متحد ترقیاتی ماحول فراہم کرتے ہیں۔ FxPro MT5 ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے متعلق مزید معلومات یہاں پائی جا سکتی ہیں۔

FxPro cTrader سبھی دستیاب لکویڈیٹی کو براہ راست پلیٹ فارم میں جمع کرتا ہے اور آرڈرز کو سیدھے مارکیٹ میں بھیج دیتا ہے۔ کلائنٹس کو کسی مارک اپ کے بغیر مارکیٹ اسپریڈ موصول ہوتی ہیں اور کسی پوزیشن کو کھولنے اور بند کرنے پر ان سے 1 ملین امریکی ڈالر پر صرف 45 امریکی ڈالر کمیشن فیس لی جاتی ہے۔ کلائنٹ کو ٹریڈ کیے جانے والے حجم کے لئے ہمیشہ بہترین دستیاب بولی اور مطالبہ قیمتیں ملتی ہیں، جہاں آرڈرز VWAP (والیوم ویٹیڈ ایوریج پرائز) میں فائل کیا جاتا ہے۔ FxPro cTrader کے بارے میں مزید معلومات یہاں پائی جا سکتی ہیں۔

FxPro Platforms چمپئن ٹیبل کے لئے یہاں کلک کریں۔