FAQ FxPro VPS

میں FxPro VPS کے لیے کیسے سائن اپ کروں؟

ہماری دیگر تمام خدمات ہی کی طرح، FxPro VPS کا نظم و نسق آپ کے FxPro Direct اکاؤنٹ سے کیا جاسکتا ہے۔ اپنے FxPro Direct کے ہوم اسکرین سے 'ٹولز' ٹیب پر کلک کریں اور پھر دیگر اختیارات کو سامنے لانے کے لیے بائیں جانب کے مینو سے 'VPS' پر کلک کریں۔ اس اگلے اسکرین پر آپ کو ڈراپ ڈاؤن مینو سے اپنے والٹ کا انتخاب کرنا ہے، یا اپنے ٹریڈنگ اکاؤنٹس کا انتخاب کریں، 'VPS سبسکرپشن' باکس کو نشان زد کریں اور 'جمع کریں' پر کلک کریں۔ VPS کے لیے سائن اپ کرتے ہوئے آپ $30 کی ماہانہ فیس ادا کرنے کے لیے راضی ہوتے ہیں، جو آپ کے والٹ یا ٹریڈنگ اکاؤنٹ سے ہر ماہ کی 6 تاریخ کو قابل وضع ہے۔ FxPro VIP کلائنٹس کو VPS مفت میں موصول ہوتا ہے۔