FAQ FxPro Quant

EA بنانے سے مجھے کیسے فائدہ ہوگا؟

EAs اور cBots کی مدد سے آپ اپنی ٹریڈ کو خودکار بنا سکتے ہیں۔

اپنی ٹریڈ کو خود کار بنانے کے بہت سارے فوائد ہیں۔ پہلا یہ کہ الگوریتھمک ٹریڈنگ اس تناؤ اور الجھن کو ختم کرتی ہے جو عام طور پر دستی طور پر ٹریڈنگ کے ساتھ واقع ہو جاتے ہیں اور اسی وجہ سےمارکیٹ میں جب غیر سازگار حالات پیدا ہوں تو اس میں اچانک غلطیوں کے وقوع کا امکان نہیں ہوتا ہے۔ دوسرا یہ کہ EAs/cBots کے ساتھ ٹریڈنگ کے اچھے موقع کے انتظار میں صرف ہونے والے وقت میں بڑی حد تک کمی آسکتی ہے کیونکہ آپ کا ٹریڈنگ الگوریتھم مارکیٹ کی نگرانی کرتا ہے، اچھے مواقع کی نشاندہی کرتا ہے اور آپ کے لئے ٹریڈنگ انجام دیتا ہے۔ تیسرا یہ کہ سارے حسابکتاب الگوز کے ذریعہ انجام دیئے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے آپ کی ٹریڈنگ کی درستگی میں اضافہ ہوتا ہے۔