FAQ FxPro Quant

میں یہ کیسے جان سکتا ہوں کہ آیا میرا EA درست طور پر چل رہا ہے؟

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ آپ کا EA درست طریقے سے کام کررہا ہو یہ ضروری ہے کہ آپ پہلے اس بات کی تصدیق کرلیں کہ آپ کے پلیٹ فارم پر EAs فعال ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے، یہ جانچ کریں کہ اسکرین کے اوپری حصہ پر مین ٹول بار پر موجود 'ایکسپرٹ ایڈوائزر' بٹن ہرا ہے۔ اگر یہ لال ہے تو اس پر کلک کرکے EAs کو فعال کریں۔

پھر آپ اس بات کو یقینی بنائيں کہ آپ کا EA لائیو ٹریڈنگ کے لئے فعال ہو۔ ایسا کرنے کے لئے، اس چارٹ پر رائٹ کلک کریں جہاں EA رکھا گیا ہے، 'ایکسپرٹ ایڈوائزر' منتخب کریں اور پھر 'پراپرٹیز' منتخب کریں۔ اس باکس پر صحیح کا نشان لگائیں جس پر یہ لیبل لگا ہو کہ 'لائیو ٹریڈنگ کرنے دیں، اور 'اوکے' پر کلک کریں۔ اب آپ کا EA ٹھیک طریقے سے کام کرنا چاہیے۔

جب آپ کا EA فعال ہو اور چل رہا ہو تو آپ اپنے ٹرمنل پر موجود 'ایکسپرٹ' اور 'جرنل' ٹیب کی جانچ کرکے دیکھ سکتے ہیں کہ آیا آپ کے سسٹم میں کوئی خرابی ہے۔

برائے مہربانی نوٹ کرلیں کہ اگر آپ کا EA فعال ہے اور خودکار ٹریڈنگ فعال ہے تو آپ EA کے نام کے آگے چارٹ کے اوپری دائیں کونے پر ایک مسکراتا ہوا چہرہ دیکھ سکتے ہیں۔