FAQ FxPro Metatrader 4

FxPro MT4 میں مارجن کال کا طریقہ کار کیا ہے؟

مارجن لیول (%) کا حساب مندرجہ ذیل فارمولے سے لگایا جاتا ہے: قدرِ حصص/مارجن × 100۔

FxPro گاہکوں کو حقیقی وقت میں مارجن کی نگرانی اور منفی بیلنس کا تحفظ (جو FxPro آرڈر پر عملدرآمد کی پالیسی کے تابع ہے) فراہم کرتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ گاہک اپنے مجموعی سرمائے سے زیادہ نقصان نہ کر سکیں۔

جیسے ہی آپ کے اکاؤنٹ کا مارجن لیول %25 سے کم ہوتا ہے، ہمیں یہ صوابدیدی حق حاصل ہو جاتا ہے کہ موجودہ کھلی پوزیشنز کو سب سے زیادہ غیر منافع بخش پوزیشن سے بند کرنا شروع کر دیں۔ جیسے ہی آپ کا مارج لیول %20 تک کم ہو گا ہم خود کار طریقے سے سب سے زیادہ غیر منافع بخش پوزیشن سے موجودہ مارکیٹ نرخ پر پوزیشنز بند کرنا شروع کر دیں گے تاکہ آپ کے اکاؤنٹ کا مارجن لیول %20 کی سطح سے اوپر واپس لایا جا سکے۔