FAQ FxPro Metatrader 4

میں MT4 میں ایک پینڈنگ آرڈر میں ترمیم یا اسے حذف کس طرح کر سکتا ہوں؟

بعض صورتوں میں آپ کے ذریعہ پلیس کردہ ایک پینڈنگ آرڈر کے پیرامیٹرز میں تبدیلی کرنے یا اسے مکمل طور پر حذف کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ایسا کرنے کے لیے آپ کو MT4 اسکرین کے نیچے کی جانب واقع 'ٹرمنل' ونڈو میں اس آرڈر کو تلاش کرنا ہوگا، فی الحال جو آرڈرز کھلے ہوں وہ آپ کی اکاؤنٹ تفصیلات کے اوپر ظاہر ہوتے ہیں، جبکہ جن آرڈرز کی ابھی تعمیل نہ ہوئی ہو وہ ان کے نیچے دکھائی دیتے ہیں۔ جس آرڈر میں آپ ترمیم کرنا یا حذف کرنا چاہتے ہیں اس پر رائٹ کلک یا ڈبل کلک کریں، پوپ اپ مینو میں 'موڈیفائی یا ڈیلیٹ آرڈر' پر کلک کریں۔ اس سے 'آرڈر' ونڈو کھل جائے گی۔ یہاں سے آپ اس قیمت میں ترمیم کر سکتے ہیں جس پر اس آرڈر کی تعمیل ہونی چاہئے، ساتھ ہی ساتھ آرڈر کی انتہائی تاریخ میں بھی ترمیم کی جا سکتی ہے، آپ اسٹاپ لاس اور ٹیک پرافٹ سطحیں بھی متعین کر سکتے ہیں، یا اسے مکمل طور پر حذف کر سکتے ہیں۔