FAQ اکاؤنٹ کی اقسام

اپنے FxPro اکاؤنٹس میں جو فنڈز میں ڈیپازٹ کرتا ہوں کیا ان کا کسی طرح کا بیمہ ہے؟

FxPro فائنانشیل سروسیز لمیٹیڈ، فائنانشیل سروسیز کمپینسیشن اسکیم اور انویسٹر کمپینسیشن فنڈ کا ایک رکن ہے۔

فائنانشیل سروسیز کمپینسیشن اسکیم کا نفاذ فائنانشیل سروسیز اینڈ مارکیٹس ایکٹ، مجریہ 2000 کے بعد عمل میں آیا، یہ یوکے کے منضبط کردہ مالی خدمات کی فرموں کے گاہکوں کا ایسی صورت میں احاطہ کرتا ہے جب وہ ان کے خلاف کسی دعوے کو نپٹانے کے اہل نہیں ہوتے ہیں۔ آج کی تاریخ تک اس ادارے نے £26 بلیئن سے زائد کی ادائیگی اور 4.5 ملین سے زائد گاہکوں کی مدد کی ہے۔ فائنانشیل سروسیز کمپینسیشن اسکیم گاہکوں کے £50,000 تک کے ڈیپازٹ کا بیمہ کرتا ہے۔ مزید معلومات یہاں دستیاب ہے http://www.fscs.org.uk.

انویسٹر کمپینسیشن فنڈ کا قیام 2002 میں، انویسٹمینٹ فرمز لاز اور یوروپیئن ڈائریکٹیوز 93/22/EC. 2002 کی مطابقت میں وجود میں آیا۔ سائپرس انویسٹمینٹ فرمز (سی آئی ایف ایس) کو اپنے انضباطی تقاضوں کے ایک جزء کے بطور لازمی طور پر انویسٹر کمپینسیشن فنڈ میں شرکت کرنی ہوتی ہے۔ اس فنڈ کا مقصد فنڈز کے اراکین کے خلاف احاطہ کردہ کلائنٹس کے دعوؤں کی حفاظت کرنا، اور انہیں فنڈ کے کسی رکن کی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی نااہلیت کے سبب، یا فنڈ کے رکن کے غلط کاموں کے سبب پیدا ہونے والے دعوؤں کے لیے معاوضہ دینا ہے۔ انویسٹر کمپینسیشن فنڈ گاہکوں کے €20,000 تک کے ڈیپازٹ کا بیمہ کرتا ہے۔