ذمہ دارانہ ٹریڈ کریں- اس میں شامل خطرات کو سمجھنا

کانٹریکٹس فار ڈیفرینس (سی ایف ڈیز) ایسے ڈیریویٹیو انسٹرومینٹس ہیں جو ٹریڈرز کو کسی اثاثہ کی ملکیت لیے بغیر اس کی بدلتی ہوئی قدروں پر قیاس آرائی کی اجازت دیتے ہیں۔ ان کی پیچیدگی کے سبب، سی ایف ڈیز میں ٹریڈ کرنا اعلی خطرات کا حامل ہوتا ہے، خاص طور پر پہلی بار ٹریڈ کرنے والوں یا ان سرمایہ کاروں کے لیے جنھیں مارکیٹ کے بارے میں بہتر معلومات نہ ہو۔

مارکیٹ کے بارے میں سیکھنے اور اس میں شامل خطرات کو سمجھنے سے سی ایف ڈیز سے وابستہ خطرات مکمل طور پر ختم نہیں ہو جاتے، لیکن اس سے زیادہ باخبر فیصلے لینے، آپ کے ذریعہ سرمایہ کاری کردہ فنڈز کا زیادہ مؤثر طریقے سے نظم کرنے اور مناسب طور پر خطرات کا نظم و نسق کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ ٹریڈنگ کے شعبہ میں نووارد ہیں، تو ہمارے شروع کرنے سے متعلق صفحہ پر تشریف لائیں اور ایک ڈیمو اکاؤنٹ کے لئے رجسٹر کریں تاکہ آپ بنیادی باتیں جان سکیں۔ ڈیمو اکاؤنٹس مفت اور لامحدود ہیں، اور ٹریڈنگ کی مشق کرنے میں آپ کی مدد کرنے اور خطرات سے پاک ماحول میں آپ کی اپنی حکمت عملیوں کی جانچ کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

اپنے فائدے کے لیے لیوریج کا استعمال کرنے کا طریقہ

لیوریج کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈ کرنے سے ٹریڈرز ان پوزیشنز پر قابو کرنے کے اہل ہو جاتے ہیں جو ان کے ابتدائی سرمایہ کاری کی قدر سے تجاوز کرتی ہیں۔ اگر، مثال کے طور پر آپ نے اپنے اکاؤنٹ میں $1,000 کی رقم جمع کی، تو 1:200 کے لیوریج پر ٹریڈنگ کرنے سے آپ $200,000 تک کی پوزیشنز کنٹرول کر سکیں گے، جس سے مارکیٹ کے آپ کے حق میں بڑھنے سے آپ کا منافع زیادہ سے زیادہ ہو سکے گا۔

اگر، مارکیٹ آپ کے مخالف سمت میں بڑھتا ہے، تو آپ کے نقصانات میں بھی اضافہ ہوگا۔ لیوریج کے ساتھ ٹریڈنگ کرنے سے خود کو واقف کرانے کے لیے، آپ ایک مفت ڈیمو اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور یہ اندازہ کر سکتے ہیں کہ آپ کی حکمت عملی کے لیے کتنا لیوریج بہترین ہوگا۔

خطرات کا مؤثر نظم کرنے کی کلیدیں

ٹریڈنگ کی دنیا میں خطرات کا مناسب نظم و نسق کرنا لازمی ہے۔ خطرات کا مؤثر ڈھنگ سے نظم کرنا یقینی بنانے کے لیے آپ کئی چیزیں کر سکتے ہیں:
  • اتنی ہی رقم کی سرمایہ کاری کریں جتنے کا آپ نقصان برداشت کرنے پر تیار ہوں، اگر مارکیٹ ناسازگاری سے آگے بڑھے۔
  • متعدد اثاثوں میں سرمایہ کاری کریں تاکہ آپ کے خطرات پھیلے ہوئے ہوں۔ کئی ٹریڈرز، مثال کے طور پر، ان پوزیشنز کے خطرات کا نظم کرنے کے لئے جو انہوں نے کھولی ہیں، اکثر فیوچرز کانٹریکٹس میں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
  • حکمت عملی کے مطابق ٹریڈ کریں۔ اپنی اندرونی خواہشات پر ٹریڈ کرنے سے گریز کریں اور سماجی و سیاسی وقوعوں پر توجہ دیں، ساتھ ہی اقتصادی اشاروں پر بھی توجہ رکھیں جو کسی مخصوص اثاثہ پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
  • نقصانات کو کم کرنے کے لیے اسٹاپ لاس اور ٹیک پروفٹ آرڈرز کا استعمال احتیاط سے کریں۔

FxPro ٹولز کے ایپس

ڈاؤن لوڈ کے لیے یہاں دستیاب ہیں

کشیدگی سے پاک ٹریڈنگ

حقیقی مارکیٹ کی صورت حال میں لائیو ٹریڈنگ کرنا اکثر تناؤ کا باعث ہوتا ہے، خاص کر نئے ٹریڈرز کے لیے۔ اثاثوں کی قیمتیں ہر لحظہ بدلتی رہتی ہیں اور مارکیٹ اکثر ایسے انداز میں بڑھتا ہے جس کا پیشگی اندازہ کرنا سخت مشکل ہوتا ہے۔

کشیدگی کی کچھ سطح جب ٹریڈنگ قابل جواز اور متوقع ہو، خاص طور پر اگر اس کے نتیجہ میں زیادہ حساب کردہ فیصلے اور زیادہ مؤثر خطرات کا نظم و نسق ہو۔ بہت زیادہ کشیدگی، تاہم، فوری فیصلے کرواسکتی ہے جو آپ کی حکمت عملی کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ٹریڈنگ سے وابستہ کشیدگی سے نپٹنے کا بہترین طریقہ یہ کہ اپنی حکمت عملی کو الگورتھم میں تبدیل کیا جائے۔ ہمارا بصری حکمت عملی کا معمار FxPro Quant ہے جوآپ کو کسی پیچیدہ کوڈنگ زبان کے استعمال کے بغیر اپنا الگوریتھم پروگرام کرکے اپنی ٹریڈنگ کو خودکار بنانے دیتا ہے۔ الگورتھم ٹریڈنگ کے فوائد بہت سارے ہیں، کیوں کہ یہ اس وقت میں کمی کرتا ہے جو آپ مارکیٹ کی نگرانی کرنے میں صرف کرتے ہیں، غلطیوں میں کمی کرتا ہے، اپنی اندرونی خواہشات پر ٹریڈ کرنے سے آپ کو روکتا ہے، اور آپ کے ٹریڈز کی درستگی میں اضافہ کرتا ہے کیونکہ اس کے سارے حسابات الگورتھمز کرتے ہیں۔

UP