FxPro پریمیئم اکاؤنٹس

FxPro پریمیئم اکاؤنٹس ان گراں قدر افراد کے لیے اور فعال طور پر کثرت سے بڑے حجم میں ٹریڈ کرنے والے لوگوں کے لیے مخصوص ٹریڈنگ اکاؤنٹس ہیں۔ پریمیئم اکاؤنٹ سے آپ اپنی تجارتی مہارتوں اور حکمت عملیوں میں مدد کے لئے مختلف اقسام کے فوائد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ایسے FxPro کلائنٹس جن کے اکاؤنٹس میں +50,000 ڈالر (یا مساوی کرنسی) جمع ہو، پریمیئم اکاؤنٹس کے اہل ہیں۔

رقم جمع کرانے / نکلوانے کی کوئی فیس نہیں

آپ کی جمع کرانے اور نکلوانے کی تمام فیسیں، طریقہ ادائیگی سے قطعِ نظر، FxPro کی طرف سے اعزازاً ادا کی جاتی ہیں۔ ہم اپنے گاہکوں کی قدر کرتے ہیں اور یہ خدمت فراہم کر کے امید کرتے ہیں کہ آپ مزید سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔

مخصوص اکاؤنٹ مینیجر

آپ کے اپنے مخصوص کردہ اکاؤنٹ مینیجر تک رسائی کا فائدہ اٹھائیں، جو آپ کی ضرورت کی کسی بھی چیز کے لیے مدد کرنے کو دستیاب ہوگا۔

مفت VPS

FxPro ورچوئل پرائیویٹ سرور (VPS) تک مفت رسائی حاصل کریں۔ اس سے آپ نمایاں طور پر کم تاخیر کے ساتھ، 24 گھنٹے MT4 ایکسپرٹ ایڈوائزرز اور cAlgo روبورٹس اپ لوڈ کرنے اور چلانے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

روزانہ مارکیٹ تجزیہ

روزانہ مارکیٹ اپ ڈیٹس کی اعزازی رکنیت سے نفع اٹھائیں اور اپنی تجارتی حکمتِ عملی میں مدد کے لئے ماہرین اقتصادیات کے مفت تجزیے حاصل کریں۔

خصوصی تقریبات

خصوصی سیمینارز اور تقریبات میں شرکت کے لئے اپنے لئے خصوصی انتظامات کے ساتھ دعوت نامے حاصل کریں جن میں سے کئی ایک کے اخراجات FxPro ادا کرتی ہے۔

FxPro پریمیئم اکاؤنٹ کے لیے میں کیسے رجسٹر کر سکتا ہوں؟

FxPro پریمیئم اکاؤنٹ کے لیے رجسٹر کرنے کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے نیچے دیا گیا فارم پُر کریں اور ہمارا ایک مخصوص کردہ اکاؤنٹ مینیجر جلد ہی آپ سے اختیارات پر گفتگو کرنے کے لیے رابطہ کرے گا۔ متبادل طور پر، آپ ہم سے premium@fxpro.com پر رابطہ کریں۔.