FxPro مارکیٹس

دنیا کے مارکیٹس میں ٹریڈ کریں

کلائنٹ کے فنڈز کا تحفظ

سابقہ اسپانسرشپس

ایک باضابطہ ادارے کے طور پر، FxPro کلائنٹ کے فنڈز سے متعلق مندرجہ ذیل انضباطی تقاضے پورے کرتا ہے:

فنڈز کی تفریق

کلائنٹس کے تمام فنڈز جو FxPro کے پاس ڈیپازٹ ہیں، انھیں کمپنی کے اپنے فنڈز سے الگ علیحدہ بینک کے اکاؤنٹس میں رکھا جاتا ہے۔ اس سے یہ بات یقینی ہوجاتی ہے کہ کلائنٹس کا فنڈ کسی اور مقصد کے لیے استعمال نہ ہوسکے۔ ہمارے عبوری اور سالانہ مالی رپورٹوں کا آڈٹ قبرص کی PWC کے ذریعہ کیا جاتا ہے جو ایک ممتاز عالمی مالی آڈیٹر ہے، تاکہ ہمارے آپریشنز اعلی ترین ممکنہ معیار کے ساتھ رو بہ عمل لانا یقینی ہوجائے۔

سرمایہ کار کا تحفظ

FxPro UK Limited فائنانشیئل سروسز کمپینسیشن اسکیم(FSCS) کا ایک رکن ہے اور FxPro فائنانشیئل سروسز لمیٹیڈ ایک رکن ہے انویسٹرز کمپینسیشن فنڈ (ICF) کا۔ اہلیت کا انحصار دعوی کی حیثیت اور قسم ہر ہوتا ہے۔ براہِ کرم یہاں ہمارےقانونی دستاویز اور معاوضہ پالیسی کی مزید تفصیلات دیکھیں

اضافی اقدامات جو ہم کرتے ہیں

FxPro نے متعدد اہم بینکاری اداروں کے ساتھ شراکت داری کی ہے، اور کلائنٹ کے فنڈز بارکلیز بینک PLC، بینک آف امریکہ، اور رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ جیسے بینکوں میں رکھے گئے ہیں۔ اندرونی طور پر مقررہ حدود، بینکوں کے درمیان کلائنٹ کے فنڈز کے تنوع کو یقینی بنانی ہیں، جبکہ کریڈٹ رسک کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی ہے۔ کلائنٹ کے فنڈز صرف انہی دائرہ اختیار میں رکھے جاتے ہیں جہاں کلائنٹ کے فنڈز کو الگ تھلگ رکھے جانے کو مقامی قانونی فریم ورک کی حمایت حاصل ہوتی ہے۔

FxPro کلائنٹ ایگریمنٹ کے ایک حصے کے طور پر تمام گاہکوں کو منفی بیلنس سے تحفظ کی ضمانت پیش کرتا ہے، کہ جب تک اس میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جاتی اور نیک نیتی سے قبول کیا جاتا ہے۔ ہم اس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا رہنے کیلئے مصروف عمل ہیں کہ گاہکوں کو ان کے کل جمع شدہ سرمایہ سے زیادہ کا نقصان نہ پہنچے ۔

آرڈر کی تعمیل کی پالیسی
شکایات کا نپٹارہ کرنے کا طریقہ کار
مفادات کے تصادم کی پالیسی

جانیں کہ ہم کس طرح آپ کے آرڈر کی تعمیل کرتے ہیں۔

جانیں کہ ہم کس طرح کلائنٹس کی شکایات حل کرتے ہیں۔

جانیں کہ ہم مفادات کے تصادم سے کیسے نپٹتے ہیں۔

UP