FxPro مارکیٹس

دنیا کے مارکیٹس میں ٹریڈ کریں

  • /
  • FxPro گروپ
    /
  • FxPro Today
    /
  • CSR

FxPro CSR

FxPro فعال طور پر مقامی اور بین الاقوامی دونوں سطح پر کئی فلاحی اداروں کے ساتھ فعال طور پر شامل ہے۔ ہمارا مقصد ضرورت مند بچوں کی زندگی اور مستقبل میں فرق لانا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم تعلیم، غذائیت اور زندگی کے معیار سے متعلق اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم تبدیلی کا عامل بننا چاہتے ہیں، جس سے بچے اپنی کمیونٹیز میں ترقی کی منازل طے کرنے کے قابل ہوں کیونکہ ہر بچہ اپنی صلاحیتوں کے ادراک کا حق رکھتا ہے۔

متنوع، کثیر نسلی افرادی قوت کے ساتھ ایک عالمی کمپنی کے طور پر، ہمارے خیراتی کام کے اثرات اس صورت میں خاصے بڑھ جاتے ہیں جب ہم اپنے ملازمین کو اپنی اپنی مرضی کے خیراتی اداروں کی حمایت اور مدد کی اجازت دیتے ہیں۔ ہم کمپنی اور ان کمیونٹیز جن کے ساتھ ہم کام کرتے ہیں، کے درمیان تعلقات کو پائیدار اور مضبوط بنانے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔ تیجتاً FxPro خیراتی اداروں کی ایک ضخیم تعداد کے ساتھ منسلک ہے۔ حالیہ مہینوں میں ہم نے یونیسیف، ریڈ کراس، مقامی اور بین الاقوامی ہسپتالوں/ دیکھ بھال کی سہولیات اور خیراتی فنڈ ریزنگ تقریبات میں عطیات دئے ہیں۔

FxPro میں، ہمارا مقصد اپنے کاربن اثرات کو کم کرنے کے لیے بیداری پیدا کرنے اور قابل حصول اقدامات کے ذریعہ اپنے دفاتر میں توانائی کے استعمال میں کمی لانے اور ضیاں کو روکنا ہے۔ بطور ایک کمپنی کے، ہمارے ماحولیاتی اثرات ہمارے دفاتر کے روزمرہ کے کاموں، دفتر کی فراہمیوں کے استعمال اور ان کی نقل و حمل سے وجود میں آتے ہیں۔

اپنے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے ہمارے ذریعہ کئے گئے بعض اقدامات حسب ذیل ہیں:
  • کچن کے علاقوں میں ریسائیکلنگ اور کوڑے دان
  • موبائل فونز، کمپیوٹروں (پی سی/لیپ ٹاپ)، فلوریسنٹ لائٹوں اور بیٹریوں کی ریسائیکلنگ
  • توانائی کی مؤثر کارکردگی والے بلبوں اور ٹائمروں/ سینسروں کا استعمال
  • سفر کی ضرورت کو کم کرنے کے لیے ٹیلی کانفرنسگ کا استعمال
سابقہ رفاہی تقاریب
 

2014 میں جزیرے کی یورپی یونین میں بطور ریاست شمولیت کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب کا پلاٹینم اسپانسر بن کر FxPro نے قبرص کے ثقافتی ادارہ کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔ تقریب کا انعقاد نکوشیا کے پرانے شہر میں لیڈراس، اوناساگورو اور فینارومینی کے راہگیروں والے علاقوں میں کیا گیا تھا جس میں تمام یورپی یونین سے موسیقی، رقص اور تھیٹر شامل تھے۔

 

گزشتہ چار سال کے دوران، FxPro نے Fulham فٹ بال کلب فاؤنڈیشن، جس کا مقصد کھیل کے ذریعے بہتر زندگی کی تعمیر کرنا ہے اور جو اس سلسلے میں ایک نامی گرامی خیراتی ادارہ ہے، کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ یہ ادارہ اپنی کمیونٹی میں تعلیم، صحت، معذوری، معاشرتی شرکت اور فٹ بال کے پروگراموں کا انعقاد کرتے ہوئے ان کی ترقی میں کھیل کی طاقت استعمال کرتا ہے۔

ویب سائٹ: www.fulhamfc.com/

 

2010 سے، FxPro، Acorn’s چلڈرن ہاسپٹل ٹرسٹ، جو کہ بچوں اور نوجوانوں کو زندگی محدود کرنے والے اور جان لیوا حالات کے خلاف مدد دینے والا ایک رجسٹرڈ ادارہ ہے، کی حمایت کررہا ہے۔

ویب سائٹ: www.acorns.org.uk/

 

FxPro باقاعدگی سے یونیسف (اقوام متحدہ کا بچوں کا فنڈ)- اقوام متحدہ کے پروگرام کی حمایت کرتا ہے جو کہ ترقی پذیر ممالک میں ماؤں اور بچوں کو طویل مدتی انسانی اور ترقیاتی امداد فراہم کرتا ہے۔

ویب سائٹ: www.unicef.org/

 

FxPro نے Michael Sobell House ہسپتال کو مالی امداد دی جوکہ ایک رجسٹرڈ خیراتی ادارہ ہے اور زندگی محدود کرنے والی بیماریوں کا شکار مریضوں اور ان کے زیر کفالت خاندانوں کی دیکھ بھال کیلئے خصوصی مسکن خدمات کی فراہمی کا ایک ماہرانہ مرکز ہے۔

ویب سائٹ: www.michaelsobellhouse.co.uk/

 

FxPro نے، ٹیلی تھون 2010 کے اہم اسپانسر کے طور پر ٹیلی تھون 2010، قبرص کے عصبی سائنس اور جینیات کے ادارہ اور قبرص کی Muscular Dystrophy Association کو معقول امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا۔ عطیہ کی آمدنی عوامی آگہی میں اضافہ کرنے اور جاری سائنسی و سماجی کاموں میں مدد کیلئے استعمال کی گئی۔

ویب سائٹ: www.cing.ac.cy/telethon/

 

FxPro نے 2010 میں Radiomarathon کی جانب سے منعقدہ تین روزہ تقریب کی حمایت کا اعلان کیا، جو قبرص میں اور یونانی کمیونٹیز کے ساتھ کسی بھی دوسری جگہ رہنے والے غیر معمولی افراد اور ہر عمر کے عوام کی رضاکارانہ وابستگی کی ایک بہترین مثال ہے، ان بچوں کے حق میں جو زندگی کی مشکلات کا ہمت اور جوانمردی سے مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں۔

ویب سائٹ: www.radiomarathon.co.uk/

 

FxPro نے ڈانسنگ کوئین فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ خیراتی تقریب " میں پی کر گاڑی چلانے کے بجائے پیدل چلوں گا" کے بڑے حمایتیوں میں سے ایک ہونے کے ناطے 2011 میں اسکی مالی مدد کا اعلان کیا جو کہ ڈاکٹر Yiota Demetriou کیلئے خراج تحسین تھا، جن کا مقصد بچوں اور ان کے خاندانوں کی نفسیاتی صحت اور بہبود کو بہتر بنانا تھا۔

ویب سائٹ: http://dancingqueenfoundation.com/

 

FxPro نے Cans for Kids کے 1990 میں رجسٹر شدہ ادارے کی حمایت کا اعلان کیا۔ ادارہ قبرص میں ایلومینیم کے کین اکٹھے کرنے اور ان کی ری سائیکلنگ کا انتظام کرتا ہے اور اس سے ہونے والی آمدنی قبرص کے ہسپتالوں میں بچوں کے وارڈز کے لئے طبی آلات کی خریداری کے لئے استعمال کی جاتی ہے۔

ویب سائٹ: www.cansforkids.org/

 

سائپرس الائنس فار ریئر ڈس آڈرز کمیاب خرابیوں کے حامل مریضوں کے معیار زندگی کی بلندی میں قبرص کی وزارت اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کرتی ہے۔

ویب سائٹ: www.thalassaemia.org.cy/

 

2011 میں FxPro نے سائپرس ریڈ کراس سوسائٹی کی حمایت کا اعلان کیا، جو کہ مناسب طور پر تشکیل کردہ قومی سوسائٹی ہے، اور حکومت قبرص کے سرکاری حلقوں میں انسانی حقوق کے حوالے سے حکومت کے دست راست کے طور پر جانی جاتی ہے- اسے بین الاقوامی طور پر کھیلوں سے ہونے والی سرکاری ٹریڈ کی آمدنی عطیہ کی جاتی ہے۔

FxPro نے کھیلوں کی اپنی مختلف بین الاقوامی معاونتوں سے (بشمول IRC، Virgin F1 Racing* اور WRC)سے 2,500 انفرادی طور پر پیک کردہ اور خصوصی اشیاء جن میں سرکاری لباس اور ٹریڈنگ اشیاء شامل تھیں، حاصل کرکے سائپرس ریڈ کراس سوسائٹی کے ڈائریکٹر جنرل، Takis Neophytou کے حوالے کیں اور مستقبل میں اس خیراتی ادارے کی مزید مدد کا اعلان کیا۔

ویب سائٹ: www.redcross.org.cy/

کیرئر
FxPro کیوں
انعامات

کیا آپ کو دنیا کے معروف بروکرز میں سے ایک کے ساتھ کیریئر میں دلچسپی ہے؟

ملاحظہ کریں کہ دنیا بھر کے ٹریڈرز کیونکر FxPro کا انتخاب کر رہے ہیں

ہم اپنی خدمات کے اعتراف میں 20 سے زائد انعامات حاصل کر چکے ہیں۔

UP