FxPro ٹیم

FxPro میں، ہم اپنے ہر ایک ملازم کو ٹیم کا ایک ناگزیر حصہ مانتے ہیں۔

ان کی کارکردگی، ٹیم ورک کے فوائد اور امکانات اور اس امر کو تسلیم کرتے ہوئے کہ ہم جو کچھ بھی کرتے ہیں اس کے پسِ پُشت انہی کی افرادی قوت کار فرما ہے، ہم ان کے انفرادی مفادات اور صلاحیتوں کو اپنے مشن کے قلب میں رکھتے ہیں اور ان مہارتوں کی توقع رکھتے ہیں جو ان میں سے ہر ایک اپنے ساتھ لاتا ہے۔

عالمی موجودگی

ایک پیش رفت کرتی ہوئی بین الاقوامی ٹیم کا حصہ بنیں۔
  • جس کے دفاتر قبرص، برطانیہ عظمیٰ اور روس میں واقع ہیں
  • دنیا بھر کے 22 ممالک کے 175 سے زائد FxPro ملازمین
  • 2014 اور 2015‎ میں بہترین FX خدمت فراہم کار کے بطور ووٹ کردہ
  • کھیل کود کی جاری کفالتیں

سی ایس آر

FxPro ایک ذمہ دار کارپوریٹ ادارہ ہے۔
  • کارپوریٹ سماجی ذمہ داری پر زور
  • FxPro چیریٹی فاؤنڈیشن قائم کی
  • بین الاقوامی طور پر رجسٹر کردہ خیراتی اداروں کی سرگرمیوں میں فعال طور پر شامل ہے
  • ضابطۂ اخلاق اور اخلاقیات کے ضابطوں کے تحت آپریشن

بہبود کو برقرار رکھنا

آپ کو صحت مند، محفوظ اور خوش رکھنا
  • گروپ میڈیکل اسکیم
  • ان-ہاؤس جمخانہ اور ذاتی تربیت کی کلاسیں
  • ایک مستند ماہر تغذیہ کے ذریعہ منعقدہ غذائیت کے اجلاس
  • FxPro فٹ بال اور باسکیٹ بال ٹیمیں

پیشہ ورانہ پیش رفت کا فروغ کرنا

ہم کسی بھی چیلینج کو آسانی سے پورا کرلینے میں آپ کی مدد کرتے ہیں۔
  • جاری پیشہ ورانہ اور ذاتی ترقیات
  • کام سے متعلق مطالعات کی کفالت
  • قانونی اور مالیاتی تعلیمی لیاقت کے لئے سالانہ رکنیت
  • صلاحیت کا نظم و نسق، کیریئر کے مواقع اور تبادلے

اضافی ان-ہاؤس فوائد

ہر ممکنہ طور پر آپ کی اعانت کے لئے
  • 13ویں تنخواہ
  • پرویڈنٹ فنڈ
  • ڈسکاؤنٹ اسکیم
  • ان-ہاؤس کیفے ٹیریا میں روزانہ لنچ

ہمارے عملہ میں سرمایہ کاری

ایک ٹیم، ایک خواب۔
  • قبرص میں پہلا FX بروکر جسے IIP ایکریڈیٹیشن حاصل ہے
  • تنوع اور مساوی مواقع سے عہد بستگی
  • کارکردگی پر مبنی اور انعامات سے نوازنے والی کمپنی ثقافت
  • مسابقتی معاوضہ کا پیکیج

FxPro کے ساتھ کام کرنا

قابل اعتماد اور ایوارڈ یافتہ، FxPro کام کرنے کا ایک ایسا متحرک اور اختراعی ماحول فراہم کرتا ہے جو ملازمین میں سے ہر ایک کو عمدگی کے حصول میں اعانت کرتا ہے اور اس کا استحقاق دیتا ہے۔ .

ہم تربیتی و ترقیاتی پروگراموں میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس ایک ایسی ٹیم ہے جس کی تعریف ایک انتہائی ایماندار، پیشہ ورانہ طور پر ماہر اور اپنے کام کے تئیں وقف ٹیم کے بطور کی جاسکتی ہے۔

 

ملازمین FxPro میں اپنے کام کے تجربات کے بارے میں گفتگو کرتے ہیں

Chaoyi Chen مارکیٹنگ مینیجر برائے ایشین ڈیسک
FxPro کام کرنے کے لئے ایک عمدہ جگہ ہے، کیونکہ یہ مختلف ثقافتوں اور جوش و اُمنگ کی آماجگاہ ہے۔ ہماری ہمہ تہذیبی افرادی قوت، ہماری کمپنی کی عالمی نوعیت اور اپنی مصنوعات اور خدمات، ہرایک گاہک کو اس کی اپنی مادری زبان میں پیش کرنے کی ہماری صلاحیت کی عکّاسی کرتی ہے۔
Dimitris مطابقتی آفسر
صنعت کے تیز ارتقا کے جواب میں ٹیکنالوجی پرمبنی اختراع کے ذریعہ، ایجنسی ماڈل اور خصوصاً تمام متعلقہ فریقوں، چاہے وہ ملازمین ہو یاکلائنٹن یا شراکت دار ، ہر ایک کا پاس و لحاظ رکھتے ہوئے،FxPro کی سرگرمی، کمپنی کی سالمیت کو صرف لفظی طور پر ہی نہیں بلکہ عملی لیڈر کے طور پر پیش کرتی ہے۔
Vanessa چیف بزنس ڈیولپمنٹ آفیسر
لوگوں، اختراعات اور ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری اس کی خصوصیات میں سے صرف چند خصوصیات ہے، جس نے FxPro کو دنیا بھر کا ترجیحی دلال اور دنیا کے کام کرنےکی اعلیٰ ترین جگہوں میں سے ایک بنادیا ہے۔ FxPro کا فلسفہ بالکل سادہ ہے: جس طرح سے ہم اپنے مفادات کو ہمارے گاہکوں کے مفادات کے ساتھ جوڑے رکھتے ہیں، اسی طرح ہم ایک مستحکم اور بااختیار ماحول کو پیدا کرتے ہوئے اپنی کمپنی کے مفادات کو ، مجموعی طور پر، اپنے ملازمین کے بہترین مفادات کے جوڑے رکھتے ہیں۔
ThuTra ویتنامی کلائنٹ ریلیشن شپ آفیسر
اگر آپ ایک ولولہ انگیز پیشہ ور ہیں تو FxPro کام کرنےکے لئے ایک بہترین جگہ ہے۔ کمپنی ہر ایک ملازم کو ، آپ کو سالم بننے اور متحرّک رکھنے کے لئےدرکار تمام ٹولز اور تربیت کی فراہمی کے ذریعہ ہر ایک نئے ملازم کو قبول کرتی ہے۔ FxPro کی سب سے اہم بات جس کو میں پسند کرتی ہوں، وہ یہ ہے کہ یہاں پر ایک ایسا دوستانہ ماحول پایا جاتا ہے، جس کو آپ یہاں پر اپنا پہلا قدم رکھتے ہوئے دروازے کے اندر داخل ہوتےہی پاسکتے ہیں۔ میں پوری دنیا کےغیر ملکی زر مبادلہ کے بہترین دلال کے ہاں کام کرنے پر، اپنے آپ کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں، یہاں FxPro ملازمین کو اپنے ذمہ داریوں کو بروقت اور پیشہ ورانہ طور پر انجام دینے کے لئے ان کو درکار جگہ فراہم کی جاتی ہے۔ FxPro ایک عظیم کمپنی ہے، جو پیشہ ورانہ ترقی کے لئےایک بڑی تعداد میں مواقع فراہم کرتی ہے۔ .
Conor Project Analyst
FxPro میں کام کرنے سے مجھے ایک بہت ہی منفرد ماحول کے اندر کام کرنے کا زبردست موقع ملا۔ کام کرنے کی اخلاقیات اور ٹیم ورک اور تمام شعبوں کے درمیان تال میل پر، زور ہمیں اس بات کو یقینی بنانے میں تعاون فراہم کرتا ہے کہ ہم نے اپنے تمام کلائنٹوں کو ممکنہ حد تک بہترین خدمات فراہم کی ہے۔ FxPro میں ایک ایسا ماحول پایا جاتا ہے جو ایک دوسرے سے سیکھنے اور غیر ملکی زرمبادلہ سے متعلق اپنی معلومات کو بڑھانے اور اس کو تازہ کرتے رہنے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ شخصی ترقی اور تعلیم پر یہ زور FxPro کوایک تیزی کے ساتھ حرکت پذیر اور ارتقا پذیر مارکیٹ میں مسابقی بنے رہنے کے قابل بناتا ہے۔ .

فی الحال دستیاب خالی اسامیاں

Marketing Data Analyst Limassol, Cyprus
Senior PHP Developer Limassol, Cyprus
Content Writer Limassol, Cyprus
Business Analyst Officer Limassol, Cyprus
UP